مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارش کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ کراچی میں موسلادھار بارش کے باعث نظام زندگی معطل ہو گیا ،کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ بہت سے علاقوں میں بجلی بھی 14گھنٹوں سے غائب ہے ،محکمہ تعلیم سندھ نے کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ ملیر میں پانی سے کھیلتے ہوئے دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ۔اس کے علاوہ ڈیفنس، کلفٹن، گلستان جوہر اور خاموش کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔پاپوش نگر بھی کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد جبکہ محمود آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔
کراچی میں مون سون کی پہلی موسلادھار بارش کے باعث مختلف واقعات میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
News ID 1892544
آپ کا تبصرہ